کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے چمن اور گردونواح میں رات گئے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے شدید خوف وہراس پھیلا دیا زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ سوتے میں سے ہڑبڑا کراٹھے اور دعائیں کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے کے کچھ دیر بعد تک آفٹر شاکس بھی آتے رہے تاہم کافی دیر بعد سکون ہونے پر لوگ گھروں میں واپس چلے گئے ۔