پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر ناکام

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وکلاءایک بار پھر پارٹی فنڈز اور اکاو¿نٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں پیش نہ کر سکے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے تحریک انصاف کو غیرملکیوں سے فنڈنگ حاصل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلاءنے استدعا کی کہ پارٹی وکیل انور منصور کراچی میں ہیں اس لئے وقت دیا جائے الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف سے پارٹی فنڈز اور اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم بھی پی ٹی آئی کے وکلاءفنڈز تفصیلات فراہم نہ کر سکے۔تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر کروڑوں اربوں روپے لیے،عمران خان پارسائی کے دعوے دار ہیں، تو تفصیلات کیوں نہیں دیتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جتنا مرضی معاملہ التوا میں ڈالیں، ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس دن یہ تفصیلات سامنے آئیں گی۔ اس دن کروڑوں اربوں کی کرپشن بھی سامنے آئے گی، وہ دوسروں پر الزام لگانے والے خود اسٹے کے پیچھے چھپتے ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…