لاہور(نیوزڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری سروسز ڈاکٹر اعجاز منیر کو اسلام آباد تبادلے کے احکامات کے باوجود جانے سے روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب میں تعینات سیکرٹری سروسز ڈاکٹراعجاز منیر کے وزیر اعظم ہاﺅس تبادلے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں تاہم چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے افسران کی کمی کے باعث انہیں جانے سے روک دیا ہے ۔ ڈاکٹر اعجاز منیر کو ریلیو کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی برطانیہ سے وطن واپسی پر ہوگا۔