لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں جہاز اڑانے والے پائلٹ عصمت محمود کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا تاہم ایف آئی اے نے اس سے انکار کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس نے وزات داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تکنیکیپہلوﺅں کے باعث پولیس کو تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نجی ائیر لائن کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کی طرف سے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں جہاز اڑانے کا کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے۔سی سی پی او لاہور کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تکنیکی پہلوﺅں کے باعث پولیس کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے اور پولیس کے پاس تحقیقات کے لیے مطلوبہ وسائل نہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نشے میں جہاز اڑانے والے پائلٹ کا کیس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ کیپٹن عصمت محمود کا کیس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ سیکرٹری داخلہ کریں گے۔