اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے رابطوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، تحریک انصاف نے 8 اور ن لیگ نے 9 آزاد ارکان سے رابطہ کیا ہے اور دونوں سیاسی جماعتوں نے گروپ کی صورت میں ساتھ دینے پر آزاد ارکان کو ڈپٹی میئر کے عہدے کی پیشکش کی ہے، ادھر کھوکھر گروپ نے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے گیارہ آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے میئر کے امیداور کا حتمی فیصلہ کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار کے لئے عمران خان اسد عمر کی رائے کو اہمیت دیں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق آزادامیدواروں نے تحریک انصاف اورن لیگ کے رابطے کرنے پرکسی بھی جماعت کوکوئی واضح جواب نہیں دیاہے ۔آزادگروپ کے ارکان کون لیگ کی طرف سے پیشکش کی گئی ہے کہ ان کی طرف سے ن لیگ کی حمایت کرنے پرڈپٹی میئرکی 2نشتیں دی جائیں گی جبکہ اس کے علاوہ دیگرکئی عہدے بھی دیئے جائیں گے ۔