اسلام آباد (نیوزڈیسک)سلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد،ن لیگ نے ایک اوربڑادعوی کردیا،تحریک انصاف پریشان .وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک تقریب ہوئی ۔دارالحکومت کے انتظام اور ترقی کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت خصوصی بچوں کو ہرممکن امداد اور سہولیات فراہم کرے گی ۔وزیر مملکت نے کہاکہ ہم خصوصی بچوں کو ہرقسم کی تعلیم دینے کیلئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سے خصوصی بچوں کوتعلیم کے یکساں مواقع ملیں گے۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ ان کی وزارت خصوصی تعلیمی مراکز میں زیر تعلیم تمام بچوں یونیفارم اور کتب فراہم کرے گی۔انہوں نے خصوصی تعلیمی مراکز کی مرمت اور بحالی کیلئے دس کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔بعد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ اسلام آباد کا پہلا میئر مسلم لیگ نون کا ہوگا انہوں نے کہاکہ میئر کیلئے امیدوار کے نام کو حتمی شکل دینے کیلئے صلاح مشورہ جاری ہے ۔