اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان کوپروٹوکول دینامہنگاپڑگیا؟. ریٹرننگ افسر نے 30نومبر کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کو پروٹوکول دینے پر پریزائیڈنگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ریٹرننگ افسر وقاص رشید نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران عمران خان کی پولنگ اسٹیشن آمد پر پروٹوکول دیئے جانے پر پریزائیڈنگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 13موہڑہ نور کے پولنگ اسٹیشن نمبر 7پر ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ پولنگ اسٹیشن آمد پر پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے عمران خان کو پروٹوکول دیا گیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر وقاص رشید نے پروٹوکول دینے والے افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔