راجن پور(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات ،ن لیگ کااہم رہنماءپتھراﺅسے زخمی . راجن پور میں بلدیاتی الیکشن کے موقع دو گروپوں میں فائرنگ اور پتھراؤسے ن لیگ کے ایم پی اے عاطف مزاری سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق راجن پور میں ن لیگ کے ایم پی اے عاطف مزاری کے ڈیرے پر الیکشن مہم کے سلسلے میں میٹنگ ہو رہی تھی کی اچانک فائرنگ شروع ہو گئی جس سے بھگدڑ مچ گئی ۔بعدازاں پتھراو بھی کیا گیا جس سے عاطف مزاری سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایم پی اے عاطف مزاری پتھراو سے زخمی ہوئے ان کی گاڑی پر پتھراؤکیا گیا