کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے خواجہ سراوں نے5دسمبر کو تیسرے مرحلے کے لیے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔خواجہ سراوں کا موقف ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے منشو میں ان کے مسائل کے حل کاموجود نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواجہ سراو¿ں کے ترجمان بندیا رانا نے 5دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔بندیا رانا نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے منشور میں خواجہ سراوں کے مسائل کا حل موجود نہیں ہے ،اس لیے خواجہ سرا اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی صرف مردوں ، عورتوں کیلئے پولنگ اسٹیشن بنائے ہیں۔الیکشن کمیشن بتائے ہمارا ووٹ مردوں کے پولنگ اسٹیشن میں ہوگا یا عورتوں کے،کس پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنا ہے ،الیکشن کمیشن نے ہمیں آج تک نہیں بتایا۔