لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان کادوبارہ انٹرویوکریں گی؟ریحام خا ن کے جواب نے سب کولاجواب کردیا۔ ریحام خان نے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی میں دوبارہ عمران خان کا انٹر ویو کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے میں نے ان کا کافی انٹر ویو کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ عزت اور ذلت دینا والا فرش پر نہیں وہ اللہ کی ذات ہے۔ جن لوگوں نے غلط باتیں کہیں ا نہوں نے اپنی اوقات دکھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے پہلے گندگی کو صاف کرنے کی مہم چلانے کی ضرورت ہے کہ یہاں کس قسم کے لوگ سیاست میں آئیں کس طرح میڈیا اپنی ذمہ داری نبھائے۔ انہوں نے سٹریٹ چلڈرن کے حقوق کیلئے خیبرپختوانخواہ حکومت سے مل کر کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کبھی کسی حکومت یا سیاسی جماعت کے ساتھ اس کے لئے الحاق نہیں تھا ،چائلڈ لیبر اور چائلڈ پروٹیکشن میرا زندگی کی کمٹمنٹ ہے ،مجھے یقین ہے کہ لوگ میرا حصہ بنیں گے اگر حکومتیں چاہیں کہ انہوں نے میرا ہاتھ بٹانا ہے تو میں انہیں خوش آمدید کہوں گی۔