اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے 7 دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی حتمی منظوری بہت جلد دیدی جائے گی تاہم انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے سینئر رہنماﺅں میں اختلاف پایا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن سے پہلے رکنیت سازی کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے لاہور میں 6 دسمبر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں الیکشن کے حوالے سے تحفظات رکھنے والے رہنماو¿ں کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔