جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ میں ”عمر فکسنگ“ کی پردہ پوشی کا انکشاف

datetime 3  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ میں”عمر فکسنگ“کی پردہ پوشی کا انکشاف ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق انڈر 19 پینٹنگولر کپ میں شریک 90 فیصد کھلاڑی زائد العمر ہیں، کچھ آفیشلز معاملے کو چھپا کر گیم ڈیولپمنٹ کیلئے کی جانے والی کوششوں پر پانی پھیرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈومیسٹک اور بیرون ملک بھیجی جانے والی مختلف ایج لیول ٹیموں میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شمولیت کا معاملہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ ”قومی اخبار“ کے مطابق بورڈ میں ہی موجود کچھ آفیشلز اس اسکینڈل پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تازہ میڈیکل رپورٹس سے انکشاف ہواکہ پی سی بی انڈر19 ریجنل چیمپئن شپ میں شریک 18 ٹیموں کے 360 نامزد کھلاڑیوں میں سے 150 کی عمریں 19 سال سے زیادہ تھیں۔بورڈ کی جانب سے ا?غا خان اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو کھلاڑیوں کی عمریں چیک کرنے کیلئے آفیشل طور پر نامزد کیا گیا ہے، تازہ رپورٹ شوکت خانم کی ہے جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیموں کے 90 فیصد کھلاڑی زائد العمر ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ بجائے اس مسئلے کا تدارک کرنے کے اسلام آباد کے ایک اور ڈاکٹر کی رپورٹ جمع کرا دی گئی جو بذات خود بورڈ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس حوالے سے ایک آفیشل نے کہا کہ پی سی بی ہر سال انڈر 16 اور 19 سطح پر کھیل کو فروغ دینے کیلیے30 ملین روپے خرچ کرتا ہے، مگر ان فراڈیوں کی وجہ سے یہ رقم ضائع ہونے لگی،ایسے کھلاڑیوں کی اوسط عمر 23 سال ہے جو بدستور انڈر 19 میں کھیل رہے ہیں، ان پر سرمایہ کاری رقم ضائع کرنے کے مترادف ہے۔آفیشل نے تصدیق کی کہ آسٹریلیا کو شکست دینے والی انڈر 16 ٹیم میں دو 19 سال کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا، انڈر 19 پینٹنگولر کپ میں تقریباً سب ہی کھلاڑی زائد العمر اور یہ صورتحال کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔ جب اس بارے میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین باسط علی سے پوچھا گیا تو وہ تمام تر ملبہ میڈیکل پینل پر ڈالتے ہوئے کہنے لگے کہ ہمارا کام عمریں نہیں صرف کارکردگی پر نظر رکھنا ہے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ایزد سید نے اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے صاف انکارکردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…