پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مذاق بنادیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مذاق بنادیا ، ملک کے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو چھوڑ کر اسٹار پلیئرز بنگلہ دیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں ملک کے مختلف شہروں میں قائد اعظم ٹرافی کے 4 روزہ میچز جاری ہیں مگر قومی اسٹارز ان میں شریک نہیں، ٹیسٹ کپتان مصباح، عمر اکمل، یاسر شاہ، احمد شہزاد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، سہیل تنویر، محمد عامر، کامران اکمل، حماد اعظم، محمد سمیع، ناصر جمشید اور سعید اجمل مختلف بی پی ایل فرنچائزز کی جانب سے ایکشن میں ہیں۔ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں بھی اس صورتحال سے خوش نہیں، ان کا موقف ہے کہ سال بھر بغیر کام کیے تنخواہیں وصول کرنے والے کھلاڑی ڈومیسٹک ایونٹ بھی نہ کھیلیں تو ان کاکیا فائدہ؟ بورڈ نے ڈپارٹمنٹس و ریجنز کے کندھے پر رکھ کر ہی بندوق چلائی تھی۔ایونٹ کیلئے این او سی ان کی اجازت سے مشروط کیا گیا، اہم کھلاڑیوں کی ناراضی سے بچنے کیلئے کسی ادارے نے انکار نہ کیا، ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی اس وقت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ناراضی مول نہیں لینا چاہتا، اسے آئندہ برس یو اے ای میں شیڈول اپنی لیگ کیلئے بنگالی پلیئرز کی ضرورت ہو گی، اگر بی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کو ریلیز نہ کیا جاتا تو اپنے ایونٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔ اس صورتحال پر قومی اخبارکے نمائندے نے جب بعض ڈپارٹمنٹس کے آفیشلز سے رابطہ کیا تو انھوں نے آن ریکارڈ کچھ کہنے سے معذرت کر لی، البتہ اس بات کا ضروراعتراف کیا کہ کرکٹ بورڈکی کمزور پالیسی کے سبب انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…