پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کو کسی تقریب میں مہمان خصوصی بناناآسان نہیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال(نیوز ڈیسک) ثانیہ مرزا نے مادھیا پردیشن سپورٹس کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے ایسی چیز مانگ لی ہے جس کے بعد وہ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کھیل یوشودھرا راجے نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو مادھیاپردیش سپورٹس کی سالانہ تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی دعوت دی جس پر ثانیہ مرزا نے شرکت کرنے کیلئے 75ہزار بھارتی روپے مالیت کی’ میک اپ کٹ ‘اور مادھیا پردیش آنے کیلئے خصوصی طیارے کا مطالبہ کر دیاہے۔بھارتی وزیر کھیل کا کہناتھا کہ جب انہوں نے ثانیہ مرزا کی طرف سے بھیجی گئی لسٹ دیکھی تو وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے سیکریٹری سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مادھیا پریش حکومت ثانیہ مرزا کیلئے 75ہزار روپے کی میک اپ کٹ اور خصوصی طیارے کی پانچ بزنس کلاس ٹکٹس بھجوا دیں جس کے ذریعے وہ تقریب میں شرکت کیلئے آئیں گی۔جس پر انہوں نے کہ ثانیہ مرزا کو ئی بالی ووڈ سٹا ر نہیں ہیں تو سیکریٹری نے کہا کہ آج کے دور کی سٹار ہیں۔بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو تقریب میں بلانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے سینئر بیڈ منٹن کوچ گوپی چند کو تقریب میں بطور چیف گیسٹ شریک ہونے کی دعوت جوکہ انہوں نے بخوشی قبول کی۔گوپی چند مادھیا پردیش بیڈمنٹن اکیڈمی کے ڈیکنیکل ایڈوائزر بھی ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…