لاہور(نیوزڈیسک)آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکائے جانے کے بعد کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کےلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں تمام اہم سرکاری و نجی عمارتوں خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سکیورٹی کےلئے تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر کے انہیں الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس تناظر میں تمام اہم شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی چیکنگ کا نظام مزید سخت کر کے ہر آنے جانے والی گاڑی کی جامع تلاشی لی جارہی ہے ۔پولیس کی طرف سے حساس عمارتوں کے اطراف میں پیٹرولنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔