اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک سینئرصحافی نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے قبل کس طرح حدبندیاں کرائیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگوکرتے ہوئے سینئرصحافی نے انکشاف کیاکہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری کی بنیادپرہوتے ہیں اورپاکستان میں آخری مردم شمادی 1998میں ہوئی تھی جس کے مطابق اسلام آباد کی شہری آباد65فیصداورردیہی آبادی 35فیصدتھی ۔ لیکن اب سمجھ میں نہیں آتاکہ حکومت نے کس طرح نئی مردم شماری کے بغیراسلام آبادمیں انتخابی حدبندیاں اس طرح کیں کہ پرانی ہی مردم شماری کے تحت کم آبادی والے دیہی علاقوں میں 31یونین کونسلزقائم کردیں اورشہری علاقوں میں 19یونین کونسلزقائم کردیں ۔سینئرصحافی نے کہاکہ اس سے یہ کہاجاسکتاہے کہ اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن کے لئے پری پول رگنگ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران تین طرح کی پری پول رگنگ ہوتی ہے ایک الیکشن سے پہلے ،ایک الیکشن کے دن اورایک پوسٹ الیکشن پری پول رگنگ ہوتی ہے ۔