لندن( نیوزڈیسک) عجب پریم کی غضب کہانی ،ریحام خا ن نے عمران خان بارے مزیدخفیہ رازاگل دیئے ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی میرا فیصلہ اپنا تھا اس لئے طلاق پر بھی افسوس بھی سب سے زیادہ مجھے ہی ہے۔جب کسی رشتے میں اعتماد نہ ہو تو وہ ٹوٹ جاتا ہے اس کا ٹوٹنا ہی اچھا ہوتا ہے۔ اب طلاق کے بعد بہت عجیب عجیب سی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے طلاق کا فیصلہ 28 اکتوبر کو کر لیا تھا۔ ریحام خان نے کہا کہ جب میڈیا پر میری طلاق کی پہلی خبر چلی تو مجھے بھی کچھ معلوم نہ تھا۔جب میں نے عمران خان سے پوچھا کہ یہ کیا خبریں آرہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں میڈیا پر آتی رہتی ہیں تم پریشان نہ ہو۔جمائما اور میرے بارے میں بھی ایسی باتیں آتی رہتی تھیں۔اس کے بعد عمران خان نے اس اینکر کے بارے میں کچھ نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے میڈیا کے کچھ لوگوں پر بہت افسوس ہے سینئر صحافیوں نے مجھے بہت عزت دی لیکن افسوس ہے کہ چند اینکرز نے نازیبا باتیں کیں۔