جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کپتان کے کئی اہم کھلاڑی مسلم لیگ میں شامل

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف لائیرز ونگ پنجاب کے صدر سابق صوبائی چیئرمین الیکشن کمیشن سید شاداب جعفری ایڈووکیٹ اور مقامی رہنما عمر ضیاء خان نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم نے پنجاب میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں غریب اور عام آدمی کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات سے یہ کر دکھایا۔ سید شاداب جعفری نے جو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اور پنجاب اسمبلی کیلئے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی ایسے سیاستدان ہیں جو ورکر کی عزت اور قدر کرتے ہیں، پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کا 5سالہ دورِ وزارتِ اعلیٰ سنہری دور تھا، اس دوران صوبہ میں وہ کام ہوئے جو پاکستان بننے سے لے کر آج تک نہیں ہوئے، ہم اور ہمارے ساتھی ان کی قیادت میں کام کر کے فخر محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میں نظریاتی اور پرانے ورکرز کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…