اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ جہاں جہاں سے میڑوگزری ہے وہاں سے پاکستان تحریک انصاف کاجنازہ نکل گیا۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مصدق ملک نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں نہیں ہوا،پاکستان سے باہرہوالیکن ان کے قتل میں کوئی پاکستانی ملوث ہے توپھراس کے خلاف مقدمہ ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاجب دھرناچل رہاتھاتوانہوں نے کوئی بات نہیں کی اورنہ ہی کسی ادارے سے کوئی مطالبہ کیا۔مصدق ملک نے کہاکہ تحریک انصاف کوپارلیمنٹ کے اندرعوام کے مسائل کی بات کرنی چاہیے ۔