اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نے سپیکرقومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پرن لیگ کے غیرحاضرارکان کانوٹس لیاتھااوروزیراعظم نے شوکازنوٹس جاری کئے تھے جس کے جواب بھی ان کے غیرحاضرارکان اسمبلی نے ڈھونڈنکالے اورماروی میمن کی گولیوں کوپارٹی قیادت نے مستردکردیا۔نوٹس کے جواب میں غیرارکان میں وفاقی وزیرشاہدخاقان عباسی نے کہاکہ وہ سرکاری دورے پرقطرمیں تھے ۔رکن قومی اسمبلی اوروزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدرنے کہاکہ وہ بھی بیرون ملک تھے ،رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہاکہ وہ گھریلومصروفیات کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں جبکہ وزیرمملکت ماروی میمن نے جواب دیاکہ ان کے قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیرحاضری کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ذاتی مصروفیات تھیں نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایاکہ ماروی میمن سپیکرکے انتخاب کے دن اسلا م آبادمیں موجودتھیں لیکن وہ اجلاس میں نہیں آئیں جس کوپارٹی قیادت نے مستردکردیا۔