اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے جوکہاوہ کردکھایا،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات بارے تنازعہ کھڑاہوگیا۔ تحریک انصاف نے اسلام آبادمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد 7یونین کونسلوں کے نتائج کوچیلنج کردیاہے ۔عمران خان نے گزشتہ روزاسلام آبادمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کوچیلنج کرنے کااعلان کردیاہے جس کے بعد آج تحریک انصاف نے اسلام آباد کی سات یونین کونسلوں جن میں یونین کونسل 13,22,30,34,10اوریونین کونسل I-10/4کے نتائج کوریٹرننگ آفیسرکے دفترمیں چیلنج کیاہے ۔