ملتان(نیوزڈیسک) آزادامیدوارکوبڑی پیشکش،کارکنوں نے ن لیگی رہنماءکی بینڈبجادی .پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کے رہنماءاورامیدوار کی طرف سے آزاد امیدوار کو مبینہ طورپرخریدنے کی کوشش پر حامیوں کا احتجاج، ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیگی امیدوار عظیم خان نے آزاد امیدوار تسلیم شاہ کوبلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں دستبردار ہونے کیلئے مبینہ طورپر70 ہزار روپے کا چیک پیش کیا جس پر آزاد امیدوار تسلیم شاہ کے حامی طیش میں آگئے اور لیگی امیدوار کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلاکر سڑک بھی بلاک کردی۔ اس موقع پر آزاد امیدوار تسلیم شاہ نے الزام لگایا کہ لیگی امیدوار عظیم خان نے الیکشن سے دستبردار ہونے کیلئے 70 ہزارروپے کا چیک پیش کیا اورجیتنے کے بعد مزید رقم کا بھی لالچ دیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ اس کرپشن پرایکشن لیاجائے