اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم فری لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملک بھر میں اگلے ماہ سے سکیم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی مناسبت سے طلبہ میں 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرائم منسٹر یوتھ لان سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر مخدوم عدیل الرحمان ہاشمی نے کہا ہے کہ اگلے ماہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سالانہ 25000ہزار بے روزگار افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔یادرہے کہ حکومت پنجاب نے میرٹ پرآنیوالے ذہین طلباءمیں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیاتھا جس کی وفاقی حکومت نے بھی پیروی کی جبکہ اطلاعات ہیں کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے بھی طلباء میں ٹیبلٹس تقسیم کرنے کا اعلان کررکھاہے تاہم ابھی تک اس پر عمل درآمدنہیں ہوا۔