لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے پارٹی میں عہدیداروں کی تبدیلیوں کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق فیصلہ موخر کیے جانے کی وجہ بلدیاتی الیکشن بتائی گئی ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ جو 5دسمبر سے شروع ہورہا ہے مکمل ہونے کے بعد پارٹی میں ردو بدل کیے جانے کے امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ دسمبر کے بعد پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بلائے جانے والے اجلاس میں پارٹی میں ردو بدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔