اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی قابل بھارتی ہم منصب مودی سے خفیہ اور قابل انکار ملاقات پر حیران ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ عمران خان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول ورکنگ ، باﺅنڈری پرکشیدگی ختم کرنے کیلئے امن ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر سے غربت ختم کرنے کیلئے امن اور تجارت کا راستہ اپنانا چاہیے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کے عوام کی خوشحالی کیلئے امن پر یقین رکھتاہوں ۔