لاہور(نیوز ڈیسک)ملک کے 7 ا ہم ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،بجٹ کی منظوری کے بعد ان کی حدود کے گرد چاردیواری قائم کرنے کا کام شروع کیا جائیگا۔ملک کےجن اہم ریلوےاسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ان میںکراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، روہڑی ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، اور واہگہ کے ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔واہگہ اور لاہور ریلوےاسٹیشنوں کےاردگرد چار دیواریاں تعمیرکرنے کا کام شروع بھی کردیاگیا ،سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ سمیت چیک پوسٹوں پرکمانڈوزبھی تعینات کئے جائیں گے۔ضربِ عضب کےکامیاب آپریشن کےردعمل میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کی تیاریاں،اہم ریلوےاسٹیشنوں اور ٹرینوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ۔پہلے مرحلے میں7ریلوے اسٹیشنوں لاہور،کراچی،روہڑی ،راولپنڈی،فیصل ا?باد اور کوئٹہ کی چار دیواریاں تعمیرکی جائیں گی۔لاہوراور واہگہ ریلوےاسٹیشنوں پر چار دیواریوں کی تعمیر کا کام شروع ،ان دیواروں کی اونچائی10فٹ اور چوڑائی18انچ رکھی جا رہی ہے، مزید3فٹ اونچی خار دار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔چار دیواریوں کے ساتھ چیک پوسٹوں کی بھی تعمیرکی جائیگی ،جن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کےساتھ جدید اسلحہ سے لیس کمانڈورزبھی تعینات کئے جائیں گے،یہ کمانڈوز دور بین اور وائریس سیٹ سےبھی لیس ہوں گے۔ٹرینوں میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مسافروں اور ان کے سامان کی تلاشی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔