اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران کے ریمارکس ان کی ذہنی واخلاقی حالت کے عکاس ہیں انہیں دوبارہ اسکول میں داخلہ لینا چاہیئے۔وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کودوبارہ اسکول میں داخلے کامشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کے بارے میں عمران خان کے ریمارکس سے ان کی ناقص ذہنیت اور اخلاقیات کا اندازہ ہوتا ہے۔گزشتہ روز ٹویٹرپرعمران خان کے نوازشریف کے بارے میں ریمارکس پرمریم نوازنے کہا کہ عمران خان کچھ بولنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیاکریں۔ انکا کہنا تھا کہ ہرانچ پر ان کوشکست ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ بوکھلا چکے ہیں۔