پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کے 7 ا ہم ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ملک کے 7 ا ہم ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،بجٹ کی منظوری کے بعد ان کی حدود کے گرد چاردیواری قائم کرنے کا کام شروع کیا جائیگا۔ملک کے جن اہم ریلو ے ا سٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ان میں کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، روہڑی ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، اور واہگہ کے ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔واہگہ اور لاہور ریلویاسٹیشنوں کیاردگرد چار دیواریاں تعمیرکرنے کا کام شروع بھی کردیاگیا ،سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ سمیت چیک پوسٹوں پرکمانڈوزبھی تعینات کئے جائیں گے۔ضربِ عضب کیکامیاب آپریشن کیردعمل میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کی تیاریاں،اہم ریلویاسٹیشنوں اور ٹرینوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ۔پہلے مرحلے میں7ریلوے اسٹیشنوں لاہور،کراچی،روہڑی ،راولپنڈی،فیصل آباد اور کوئٹہ کی چار دیواریاں تعمیرکی جائیں گی۔لاہوراور واہگہ ریلویاسٹیشنوں پر چار دیواریوں کی تعمیر کا کام شروع ،ان دیواروں کی اونچائی10فٹ اور چوڑائی18انچ رکھی جا رہی ہے، مزید3فٹ اونچی خار دار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔چار دیواریوں کے ساتھ چیک پوسٹوں کی بھی تعمیرکی جائیگی ،جن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیساتھ جدید اسلحہ سے لیس کمانڈورزبھی تعینات کئے جائیں گے،یہ کمانڈوز دور بین اور وائریس سیٹ سے بھی لیس ہوں گے۔ٹرینوں میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مسافروں اور ان کے سامان کی تلاشی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…