اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ روڈ پر کار ایک کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں کار سوا ر نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی ، عمر رضا موریش میں تعینات پاکستانی سفیر کے صاحبزادے تھے ۔ان کے انتقال کی خبر سن ہی گھر میں صف ماتم بچھ گیا،سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا