لاہور(نیوز ڈیسک) سپرنٹنڈنٹ جیل ضلع لاہور کو داعش کی طرف سے دھمکی آمیز خط موصول۔ جیل حکام کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ داعش چند دنوں میں جیل پر حملے کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل ضلع لاہور کو داعش کی طرف سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ جیل حکام کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ داعش چند دنوں میں جیل پر حملے کرے گی۔ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد جیل کے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک چینل کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور وہاں دہشت گرد داعش کے پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے