اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی میں چہلم امام حسین اور بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں 3سے5دسمبر تک کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ 6دسمبر کو اتوار کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے اس طرح شہر میں چار دن تک تعلیمی ادارے بند ہوںگے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام نجی اور سرکاری ادارے ان دنوں میں بند رہیں گے۔چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔