اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ میئراورڈپٹی میئرکے انتخابات میںجوافسراسلام آباد میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت کریگا وہ یہاں نہیں رہیگا۔چودھری نثارعلی خان نے کراچی میں ملٹری پولیس کے دواہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر حکومت اوراپنی طرف سے دکھ کااظہار کیا،۔انہوں نے کہاکہ میئراورڈپٹی میئر کے انتخابات میںاسلام آباد انتظامیہ کا کوئی افسر سیاسی مداخلت کریگا تو وہ افسر یہاں نہیں رہے گا۔وزیرداخلہ نے تمام سیاسی جماعتوں کابھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے کم یازیادہ نشستیں لی ہیں مجموعی طورپر سب نے اچھے عمل کامظاہرہ کیاہے۔ڈاکٹر عاصم سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی تفتیش رینجر نے کی ہے سول آرمڈفورسز کو ہرجگہ اجازت نہیں صرف دہشتگردی کے کیسز میں اجازت ہے کہ وہ تفتیش کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس کاایم آئی سکس سے دور دور تک تعلق نہیں یہ سکاٹ لینڈ یارڈ کامعاملہ ہے ہم نے اس سے مکمل تعاون کیا ہے برطانیہ سے ہمیں ملزموں کی حوالگی کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں آئی یہ بین الاقوامی کیس تھا ہم نے تفتیش میں مکمل تعاون کیا۔