اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسد عمر چھاگئے،کپتان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج راتو ں رات تبدیل کر نے کا الزام لگاتے ہوئے ان انتخابات کو چیلنج کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہم اسلام آباد میں میئر کےلئے اپنا امیدوار لائیں گے اور سات یونین کونسلز میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کے نتائج کو راتوں رات تبدیل کیا گیا ہم ان نتائج کو چیلنج کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو پی ٹی آئی نے یہاں بھی بے نقاب کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ میں اسد عمر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوںنے اسلام آباد میں مقامی حکومت کے انتخابات کےلئے پر جوش اور کامیاب مہم چلائی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہوسکے جب تک الیکشن کمیشن کو آزادا، خود مختار اور سیاست سے پاک کرنے کےساتھ ساتھ دھاندلی کو جرم قرار نہ دیا جائے اور اس کی سزا نہ ہوے