اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

سابق شوہر پرشریعت کیخلاف اقدام کا دعویٰ

datetime 2  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) دو دفعہ طلاق شرعی لحاظ سے درست نہیں ہے۔ جو کچھ ہوا وہ اللہ کی مرضی تھی،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طلاق ب±را کام ہے، اللہ تعالیٰ کسی کو یہ دن نہ دکھائے۔ مجھے طلاق کے بعد سوشل میڈیا اور چینلز پر خطرناک جاسوسہ کا خطاب دیا گیا۔ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز سے پتا چلا کہ میرے اندر کتنی برائیاں ہیں۔ ان باتوں کا بہت افسوس ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ دو دفعہ طلاق شرعی لحاظ سے درست نہیں ہے۔ جو کچھ ہوا وہ اللہ کی مرضی تھی۔ دعا کرنی چاہیے کہ جو کوئی بھی مشکل آئے اللہ اس کا سامنا کرنے کی ہمت دے۔ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے دیکھیں کہ جہاں نامناسب ماحول ہو وہاں گزارا کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی طلاق کے بعد میرے پاس صرف تین سو روپے تھے۔ بینک اکاو¿نٹ نہ ہونے کی وجہ سے میرے پاس کریڈٹ کارڈ بھی نہیں تھا۔ اس دوران میرے اوپر بہت مشکل وقت تھا لیکن میں نے انگلینڈ کی سخت سردی میں محنت کی۔ انہوں نے مستقبل میں سیاست میں ا?نے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان میں سیاست کے جراثیم ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو ای میل کے ذریعے طلاق دی تھی۔ ریحام خان نے کہا ہے کہ جو لوگ میرے تعریفیں کرتے تھے اور بہن کہتے تھے آج ایم آئی سکس کی ایجنٹ کہہ رہے ہیں۔ میرے خاندان پر گھٹیا الزامات لگائے گئے جس پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چند اینکرز ، صحافی حضرات اور کچھ صحافی خواتین کو شاید ترجمہ نہیں آتا اور غلط ترجمے کر کے میرے الفاظ کو الٹے معنی پہناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد یہ معلوم ہوا کہ لوگ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ ایک اینکر نے میرے ماضی کے بارے میں بات کی جس کا دکھ ہوا۔ میں تو دوسری شادی کیلئے رضامند نہ تھی لیکن خاندان نے دباو ڈالا۔ ریحام خان نے کہا کہ پہلی طلاق کے بعد انہوں نے استخارہ کیا تھا۔ پہلی طلاق کے بعد اکیلے گزارے دس سال بہت عزت سے بسر کئے۔ میرے بچوں نے میرا بہت ساتھ دیا میں نے لندن کی سردی میں کئی کاروبار کئے گھروں میں ڈلوریاں دیں۔ کھانے بنا کر فروخت کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…