اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں بڑے برج الٹنے کے بعد مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے میئر کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا۔ اسلام آباد کا پہلا میئر کس کا ہو گا، فیصلہ آزاد امیدواروں کے ہاتھ میں آ گیا۔ تحریک انصاف کو گیارہ جبکہ ن لیگ کو پانچ آزاد امیدواروں کی حمایت درکار ہے۔فیصلہ آزادامیدواروں کے ہاتھ میں آگیا،ن لیگ کے چوہدری مطلوب میئر کے مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے۔اورتوقع ہے کہ وہی ن لیگ کی جانب سے میئر کے امیدوار ہونگے۔ تحریک انصاف کی بھی پوری کوشش ہے کہ وہ یہ تعداد پوری کرکے دارالحکومت پر اپنی حکومت قائم کرلے