کراچی (نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد اسفندیار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن کے باوجود سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا سلسلہ آپریشن کے نتائج پر سوالیہ نشان ہے۔رینجرز کے بعد آرمی کے جوانوں پر حملے نے انتہائی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن نے دہشت گردوں کو کمزور نہیں بلکہ محتا ط کردیا ہے کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیںنیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی شہر میں جاری کاروائیوں کو مذید تیز اور سخت کیا جائے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ دریں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ حالات ثابت کررہے ہیں کہ ہمارا مطالبہ ” پہلے آپریشن پھر الیکشن“ درست ہے وقت آگیا ہے کہ شہر کی بد امنی کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے ۔
کراچی میں آپریشن سے دہشتگردختم نہیں بلکہ محتا ط ہوگئے ،اسفندیارولی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































