کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈانے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت میںفیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں رینجرز ، پولیس اور عوام محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لیں اور کراچی کو آئین کی شق 245 کے تحت ایمرجنسی لگا کر فوج کے حوالے کیا جائے۔