اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نوازشریف سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف سے متعلق عمران خان کے بیانات ان کے خادندانی رویے کی عکاسی کرتے ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کیخلاف عمران خان کا بیان ان کی پست ذہنیت ہے اور ان کے خاندانی رویے کی عکاسی کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے جھاڑ و پکڑ کر کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا آغا ز کرتے ہوئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں صاحب کا پتہ نہیں کب خودکشی کرلیں پتہ نہیں حکومت مدت پوری کرتی بھی ہے یا نہیں، لیکن بعد میں احساس ہونے پر کہاکہ وہ کہنانہیں چاہتے تھے لیکن یہ منہ سے نکل گیا۔
عمران خان کانوازشریف بارے بیان مریم نوازنے جوابی بیان داغ دیا،سیاسی حلقوں میں ہلچل
1
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں