ملتان(نیوزڈیسک) ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ کے نبعد حملہ آور فوری فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نیتجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس سے قبل ملتان کی یونین کونسل 30 میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں تصادم ہوا اور دونوں جانب سے پتھراو کے نیتجے میں 2 بسوں کے شیشے توڑ دیے گئے