لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑی پابندی عائد،اہم اعلان کردیاگیا. چہلم حضرت حسین ؓ کے موقع پر پنجاب اور سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چہلم حضرت حسینؓ کے موقع پر 2دسمبر رات 12 بجے سے 3 دسمبر رات 12 بجے تک 24 گھنٹوں کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔دریں اثناءمحکمہ داخلہ سندھ نے بھی کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس پربھی جام کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔