اسلا م آباد(نیوزڈیسک)آزادامیدواروں نے نوازشریف کی امیدو ں پرپانی پھیردیا. اسلام آباد میں میئرکاانتخابات، ن لیگ کوآزادامیدواروں نے مشکل میں پھنسادیا۔اسلا م آبادمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میںآزادگروپ کے سربراہ حاجی نوازکھوکھرنے 11آزادامیدوارجیتے کادعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ آزادکامیاب امیدواروں کااجلاس جلد بلایاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حاجی نوازکھوکھرنے کہاکہ ان کے گروپ کان لیگ کے ساتھ اتحاد یاشمولیت کاکوئی امکان نہیں ہے اورنہ ہی ان سے تحریک انصاف نے رابطہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ آزادامیدواراپنی پہچان قائم رکھتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ۔تاہم دوسری طرف وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ آزادامیدواربھی ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں اورایک سیاسی حکمت عملی کے تحت کچھ حلقے اوپن رکھے گئے تھے ۔لیکن آزادگروپ کی طرف سے ن لیگ میں شمولیت نہ کرنے کے اعلان سے ن لیگ ایک نئی مشکل میں پھنس گئی ہے ۔