اسلام آباد (نیوزڈیسک) مریم نوازنے عمران خان کوللکاردیا،بچ کرکہاں جاﺅ گے ؟۔وزیراعظم کی صاجزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد بھی شیر کا ہے ، اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں نے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔اس سے پہلے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے میں مسلم لیگ ن کے پرچموں کی موجودگی پر مریم نواز نے کہا کہ شیر سے بچ کر کہا ںجاﺅ گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں مسلم لیگ ن کے پرچم بھی آویزاں تھے۔