اسلا م آباد(نیوزڈیسک) چوہدری نثارنے جوکہاوہ کردکھایا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر پاکستان میں کاٹنے کافیصلہ کیاہے ۔اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس انتہائی اہم کیس ہے اوراس کی ایف آئی آرپاکستان میں ہی کاٹی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مزیدتیزکیاجائے گا۔چوہدری نثارعلی خا ن نے کہاکہ یورپی ممالک میں رہنے والوں کے کاغذات کی چیکنگ کے بعد ان کوپاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ این جی اوزکی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی ۔چوہدری نثارعلی خا ن نے کہاکہ عمران فاروق قتل کے کیس کے اہم شواہد حکومت کے پاس موجود ہیں اورتمام ملوث افرادکوقانون کے کہٹرے میں لایاجائے گا۔