اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کوشک پڑگیا،امپائرحرکت میں آگیا۔پاکستان تحریک انصاف ایک بارپھرمیدان میں آگئی اورنوازحکومت پرپھربڑاالزام عائدکردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رہنما اسد عمر نے بلدیاتی انتخابات کی 7 نشستوں کے نتائج پر شکوک کا اظہار کر دیا . اسد عمر نے حکومت پر بلدیاتی انتخابات میں 7 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں 50 میں سے 16 نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے لیکن 7یونین کونسلز کے انتخابی نتائج جاری نہیں کیے گئے اسد عمر نے کہا کہ اگر ان 7 یونین کونسلز کے درست نتائج کا اعلان کردیا جائے تو تحریک انصاف 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لے گی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سرکاری نتائج کا اعلان جلدکیاجائے ۔