پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے پر غور کر رہی ہے، پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی حکومت پشاور کو کلین اور گرین بنانے کا پختہ عزم رکھتی ہے اور وہ پشاور کی ہر تحصیل ، گاو¿ں ، قصبہ کو صاف ستھرا بنا کر دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پشاور مہم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا نے پشاور کے حسن کو تباہ کر دیا تھا، ہماری حکومت پشاور کی ہر تحصیل میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ گراو¿نڈ بنائے گی،ہم ہر گاو¿ں، قصبہ کو صاف کر کے دکھائیں گے،کلین اینڈ گرین پشاور شجر کاری مہم سے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی حکومت کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کر رہی ہے۔