ملتان(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کی سربراہی کا پورا حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو آزادی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو لیڈ کرسکے بلاول بھٹو کو بھی اپنی پارٹی کی قیادت کرنی چاہیے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں شیر کا حامی ہوں،میں نے تصفیے کی کوشش کی لیکن ملتان میں 85 مقامات پر مسلم لیگ ن ہی آمنے سامنے ہے پھر بھی ڈسٹرکٹ کونسل میں مسلم لیگ ن ہی کی حکومت ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی والدہ ، نانااور ماموں کی شہادت قوم کے سامنے ہے، ہر ایک کو آزادی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو لیڈ کرسکے انہیںبھی اپنی پارٹی کی قیادت کرنی چاہیے ۔