ملتان(نیوز ڈیسک) بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 دسمبر کے بعد اعلان کریں گے کہ کس پارٹی میں شامل ہونا ہے۔ انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کس پارٹی میں شامل ہونا ہے پندرہ دسمبر کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس پارٹی میں شامل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو سوچنا چاہئے کہ ان کو لوگ ووٹ کیوں نہیں دے رہے ہیں ۔