لاہور(آن لائن) ڈائیو ایکسپریس ڈیفنس لاہور میں اپنی 20بسیںچلائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ڈائیو ایکسپریس اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈائیو ایکسپریس شہریار چشتی کے مطابق ڈائیو ایکسپریس نے ڈیفنس کے رہائیشوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ بسیں ڈیفنس کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جس کے کرائے ڈیفنس انتظامیہ کے ساتھ ملکر طے کیے جائیں گے۔