اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موٹر وے ایم تھری فیصل آباد سے پنڈی بٹھیاں پر شدید دھند۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے کے باعث سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ساہیانوالہ کے قریب دھند کے باعث موٹر وے پر حادثہ۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق دو ٹرک اور تین کاروں سمیت چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ پر بھی شدید دھند کا راج ہے۔