کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کے الزامات قبول کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کی گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر ،رو¿ف صدیقی اور انیس قائم خانی کا نام ڈاکٹرعاصم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں شامل ہے ۔متحدہ رہنما رو¿ف صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے ۔ڈاکٹر عاصم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے کہنے پر زخمی دہشت گردوں کو اسپتال میں علاج کیا ہے ۔